ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیر اعظم مودی نے سورت اور احمد آباد میں دومیٹرو ریل پروجیکٹ کا افتتاح کیا

وزیر اعظم مودی نے سورت اور احمد آباد میں دومیٹرو ریل پروجیکٹ کا افتتاح کیا

Mon, 18 Jan 2021 20:31:35    S.O. News Service

احمدآباد،18؍جنوری (آئی این ایس انڈیا) پیر کے روز وزیر اعظم نریندر مودی نے اور احمد آباد میٹرو پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے اورسورت میٹرو ریل پروجیکٹ کی سنگ بنیاد رکھی۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت ، وزیر اعلی وجے روپانی اور مرکزی شہری ترقیاتی وزیر ہریدیپ سنگھ پوری نے بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقداس پروگرام میں شرکت کی۔ یہ میٹرو پروجیکٹس ان شہروں میں ماحولیات کے موافق اور پائیدار پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کریں گے۔

احمد آباد میٹرو ریل منصوبے کے دوسرے مرحلے میں کل 28.25 کلومیٹر کی لمبائی کے دو راستوں پر میٹروکام کرے گی۔ پہلا کاریڈور موتیرا اسٹیڈیم سے مہاتما مندر تک ہو گا اور اس کی لمبائی 22.83 کلومیٹر ہوگی جبکہ دوسرا کاریڈور جی این ایل یو سے گفٹ سٹی تک ہوگا جس کی کل لمبائی 5.41 کلومیٹر ہے۔ان منصوبوں پر کل اخراجات 5384.17 کروڑ روپئے ہوںگے ۔ کل 40.35 کلومیٹر لمبائی کے دو میٹرو ریل کاریڈوروالی سورت میٹرو ریل منصوبے کا اخراجات تقریباً12020.32 کروڑ روپئے ہے۔سرتھنہ سے ڈریم سٹی تک پہلے کاریڈورکی کل لمبائی 21.61 کلومیٹر ہے ، جس میں سے 6.47 کلومیٹر زکا حصہ زیرزمین ہے اور 15.14 کلومیٹر کا حصہ زمین کے اوپر ہے۔ یہ کاریڈور20 اسٹیشنوں کو مربوط کرے گی۔جس میں سرتھنا ، نیچر پارک ، کپوڈارا ،لابھیشور چوک ایریا ، سنٹرل ویئر ہاؤس ، سورت ریلوے اسٹیشن ، مسکتی اسپتال ، گاندھی باغ ، مجوور گیٹ ، روپالی کنال ، ڈریم سٹی شامل ہیں۔ دوسرا کاریڈوربھیسن سے سرولی لائن کاہے جو 18.74 کلومیٹر لمبا ہے۔ یہ زمین سے اوپر ہے۔ یہ 18 میٹرو اسٹیشنوں یعنی بھیسن، اگاٹ ، وریگرہ ، پالن پور روڈ ، ایل پی ساونی اسکول ، اڈاجن گام ، ایکویریم ، مجوور گیٹ ، کمیلا دروازہ ، مگوب اور سرولی کو مربوط کرے گا ۔


Share: